حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان و نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ عالم یمن میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور شہری تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری مؤثر انداز میں ادا کرے۔
علامہ باقر حسین زیدی نے یمنی مزاحمت کے حوالے سے کہا کہ یمنی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے، بیرونی مداخلت سے محفوظ رہنے اور ایک باعزت و پُرامن زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یمنی عوام کی اپنے ملک میں موجود بیرونی پراکسیوں کے خلاف جائز مزاحمت اور خودمختاری کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ یمن میں جاری کشیدگی کا حل فوجی تصادم کے بجائے سیاسی مذاکرات، قومی مفاہمت اور شہریوں کے تحفظ میں مضمر ہے، موجودہ کشیدگی کے سبب یمن اور خطے میں مزید انسانی نقصان اور علاقائی عدم استحکام کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یمن میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور شہری تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرے۔









آپ کا تبصرہ